آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے، وہ بہانہ سازی کر کے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،چوہدری عبدالمجید لوگوں کے سامنے جھوٹے آنسو بہا کر خود کو شکست سے بچانا چاہ رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان پر رد عمل کااظہار
پیر 15 فروری 2016 18:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے، جس وجہ سے وہ کوئی بہانہ سازی کر کے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،چوہدری عبدالمجید لوگوں کے سامنے جھوٹے آنسو بہا کر خود کو شکست سے بچانا چاہ رہے ہیں۔
وہ پیر کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے بیان پر رد عمل کااظہار کر رہے تھے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آزاد کشمیر میں وہی شور مچا رہے ہیں جن کی حکومت ہے، چوہدری عبدالمجید وزیراعظم کی حیثیت سے آزاد کشمیر میں امن و امان کے ذمہ دار ہیں، 2013ء میں وفاقی حکومت سنبھالنے کے بعد آٰزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا بہت بڑا فارورڈ لاک بن گیا تھا لیکن وزیراعظم نواز شریف نے اس وقت کہا تھا کہ وہ مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی وجہ سے چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر میں وزیراعظم ہیں،پیپلز پارٹی کو 2013ء کے الیکشن اور پھر بلدیاتی الیکشن میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اور اب بھی انہیں ہار نظر آ رہی ہے تو کسی نہ کسی طرح سے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، چوہدری عبدالمجید بھی اس سازش میں شریک ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.