صوبے میں قائم کارخانوں ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل ماڑی گیس اور دیگر کمپنیوں سے ٹیکس جمع کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو اختیار دیا جائے ، صوبے کو سندھ حکومت کے ذمے واجب الادا حب ڈیم کے پانی کے 16 ارب روپے دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، بلوچستان اسمبلی کی متفقہ قرارد اد میں وفاق سے مطالبہ
پیر 15 فروری 2016 19:58
کوئٹہ۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) بلو چستان اسمبلی کے ارکان نے ایک متفقہ قرارداد میں وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کو اختیار دیا جائے کہ وہ صوبے میں قائم کارخانوں ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل ماڑی گیس اور دیگر کمپنیوں سے ٹیکس جمع کر ے اور صوبے کو سندھ حکومت کے ذمے واجب ادا حب ڈیم کے پانی کے 16 ارب روپے دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر راحیلہ حمیدخان دُرانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلا س میں پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی آغا لیاقت نے جمعے کو پیش کی گئی تحر یک التواء پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں تر میم کے بعد صوبے کو اختیار دیا گیا ہے کہ صوبے میں معدنیات یا تیل و گیس کی تلاش کا کام کرنے والی کسی بھی کمپنی کو وفاقی حکومت صوبے سے مشاورت کے بعد لائسنس جاری کریگی لیکن وفاق اس آئینی نقطے کو نظرانداز کر رہی ہے اور اب بھی صوبے کو اعتماد میں لئے بغیر وفاقی حکومت ان کمپنیوں کو لائسنس جاری کر رہی ہے اور حال ہی میں خاران میں پی پی ایل جبکہ ہرنائی میں ماڑی گیس کمپنی کو لائنسنس جاری کئے گئے ہیں صوبے میں کام کرنے والی یہ کمپنیاں حکومت بلوچستان کو کوئی ایڈٹ رپورٹ بھی پیش نہیں کر تی اور ہماری صوبائی حکومت نے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں کیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.