ٹیکس ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر ٹیکس عمران شمسی
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:12
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ٹیکس عمران شمسی کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے اور اگر ٹیکسوں کی ادائیگی کا نظام ٹھیک ہوجائے تو پاکستان سے غربت ،بدحالی اورافراتفری ختم ہوجائے گی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولیات ملیں گی ۔سیالکوٹ میں پیرس روڈپر ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں مرکزی انجمن تاجراں کے صدر مہر غلام مجتبی سمیت ٹیکس گزاروں ، شہریوں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی تھی ۔
ڈی سی عمران شمسی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں ٹیکسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہے اور شہری ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں وہاں خوشحالی اور ترقی ہے اور ایسے معاشرے میں بے چینی ، بدامنی اور لاچاری کا کوئی تصور نہ ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بیوروآف ریونیو پاکستا ن نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کار رائج کیا ہے جس سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ہی ہوگی اورا ب کسی تاجر کو ٹیکس کی ادائیگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ اس سکیم کے تحت ٹیکس ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی منشیات ، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے تحت سزایافتہ مجرم ٹیکس ادا کرسکتے ہیں ۔ سیمینار میں شرکا ء نے اس نوعیت کے سیمینار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نوعیت کے سیمینار مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.