امن جرگہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے ہر قسم کی قربانی دے گی،سید کمال شاہ
پشاور کو دہشت گردوں،اغواء کاروں ، بھتہ خوروں، سود خوروں اور لینڈ مافیا نے نرغے میں لے رکھا ہے،امن جرگہ
پیر 15 فروری 2016 20:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) امن جرگہ خیبر پختونخوا میں بالعموم اور پشاور میں بالخصوص قیام امن کے لئے ہر قسم کی قربانی دے گی۔ ان خیالات کا اظہار امن جرگہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین سید کمال شاہ نے امن جرگہ پشاور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت مولانا انور شاہ المعروف مولانا بجلی گھر ثانی کر رہے تھے۔
اس موقع پر نشتر خان، ارشد منان یوسفزئی اور سردار آصف بھی موجود تھے۔ سید کمال شاہ نے کہا کہ پشاور کو دہشت گردوں،اغواء کاروں ، بھتہ خوروں، سود خوروں اور لینڈ مافیا نے نرغے میں لے رکھا ہے۔ اور اس کا ثبوت حالیہ ٹارگٹ کلنگ ہے جس میں تاجروں کے بانی رہنما حاجی حلیم جان کی شہادت بھی شامل ہے۔ سید کمال شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع مردان کی طرح ضلع پشاور کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر منظم کرکے دہشت گردوں، اغواء کاروں، بھتہ خوروں، سود خوروں اور لینڈ مافیا جیسے سماج دُشمن عناصر کے خلاف امن جرگہ کے کارکن ہر قسم کی قربانی دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.