اسلام آباد ٗپہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا
مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ٗ تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے
پیر 15 فروری 2016 20:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے ٗ نتائج کے مطابق حکومت جماعت کے شیخ انصر شہر کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر تھا اس دوران وفاقی دارالحکومت کے 77 منتخب بلدیاتی نمائندوں میں سے 75 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ایک ووٹر کو شناختی کارڈ نہ ہونے جبکہ دوسرے کو مقررہ وقت نہ آنے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔پولنگ کے بعد جاری کئے گئے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نظام رائج کیا گیا ہے ،اس سے قبل وفاقی دارالحکومت براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.