نئی دہلی میں پی آئی اے دفتر پر حملے کی خبر میڈیا کو دینے پر وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی ہائی کمشنر کو جھڑک دیا۔ حیران کن انکشاف سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 12:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں مبینہ مخبری نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔ مخبر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ جنوری میں نئی دہلی کے دفتر پر بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے حملہ کیا جس کی خبر پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے میڈیا کو دے دی۔
(جاری ہے)
پی آئی اے دفتر پر حملے کی خبر میڈیا کو دینے پر ایک بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے عبد الباسط کو فون کر کے ڈانٹ پلائی گئی اور کہا کہ یہ خبر میڈیا پر دینے والی نہیں تھی ، آپ اس طرح کی خبریں میڈیا کو دے کر ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خراب کر رہے ہیں ۔
مخبر نے فون کال سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا کہ فون اس گھر سے کیا گیا جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں اور وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے لاہور آئے تھے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد واپس لوٹ گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.