رواں مالی سال شرح نموکا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
منگل 16 فروری 2016 14:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ کپاس کی برآمدات میں کمی کے باعث رواں مالی سال شرح نموکا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ترسیلات زرمتاثر ہونیکا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ریاض الدین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال شرح نمو کا مقررہ ہدف ساڑھے پانچ فیصد ہے تاہم کپاس کی برآمدات میں کمی کے باعث شرح نموچار سے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جہاں پاکستانی معیشت کواستحکام حاصل ہوا وہیں برآمدات میں کمی کا سامنا بھی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک ملکی ترسیلات کا اہم ذریعہ ہیں ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے خلیجی ممالک کی معیشیت متاثر ہورہی ہے جس کے باعث پاکستان کی ترسیلات زرمیں کمی واقع ہوگی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.