صدرمملکت نے ترک نیوی سربراہ کو نشان امتیاز( ملٹری) کے اعزاز سے نوازا
منگل 16 فروری 2016 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے ترک نیوی کے سربراہ ایڈمرل بلند بوستان گولو کو نشان امتیاز( ملٹری) کے اعزاز سے نوازا ۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور سیکرٹری دفاع کے علاوہ اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب کے بعد صدرمملکت سے ترکی کی نیوی کے سربراہ نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے ایڈمرل بوستان گولو کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اکتوبر 2015میں ترکی میں اعلی سطحی دفاعی بات چیت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے ترکی کے فعال اور مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.