نااہل ایکسپورٹ منیجرز کی پالیسیوں کی بنا پر زرعی برآمدات کو کمی کا سامنا
بھارت نے 2015ء میں زرعی برآمدات سے 15.4ارب ڈالر کمائے ‘ ‘ احمدجواد
بدھ 17 فروری 2016 12:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے کہا کہ نااہل ایکسپورٹ منیجرز کی پالیسیوں کی بنا پر زرعی برآمدات کو دن بدن کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے 2015ء میں زرعی برآمدات سے 15.4ارب ڈالر کمائے۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ ابھی تک TDAPکے سربراہ کی طرف سے کوئی واضح بزنس پلان ترتیب نہیں دیا گیا جس سے ملک کی گرتی ہوئی برآمدا ت کو سہارا مل سکے۔
صرف اور صرف عالمی قصاد بازاری کا سہارا لیا جارہا ہے۔ اگر یہی صورت حال رہی تو حکومت کو مزید عوام کے سامنے مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا ثبوت پاکستان کی اس سال شدید گرتی ہوئی برآمدات ہیں جس میں کینو، چاول اور ٹیکسٹائل کا سیکٹرسر فہرست ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے تجویز دی کہ TDAPکے سربراہ ہنگامی بنیادوں پر ایک پبلک پرائیویٹ فورم کا انعقاد کریں تاکہ ایک جامع پالیسی ترتیب دی جا سکے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی برآمدا ت کی ساکھ کو بحال کر سکے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ہی پاکستان کی معاشی صورت حال کو مضبوط کر سکتا ہے۔ جب کہ دنیا کے دوسرے ممالک اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں جس کی واضح مثال بھارت ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.