پاکستان ابھی تک سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے ‘سرتاج عزیز
بدھ 17 فروری 2016 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے ‘ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج 20 ممالک کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے ‘ سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان سعودیہ کے ساتھ کھڑا ہوگا ‘ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے مزید تفصیلات اور ٹیکنیکل مشاورت درکار ہے ‘ جب رکن ممالک کا اجلاس ہوگا تو ایران اور عراق کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ داعش کے خلاف بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان شامل ہے ‘ شام، عراق اور ایران کیوں شامل نہیں اس موقع پر تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کی تفصیل نہیں معلوم تو پاک فوج کے جوانوں کو مشقوں کے لئے سعودی عرب کیوں بھیجا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.