آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب24 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری
بدھ 17 فروری 2016 16:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) وزارت خزانہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر انتظام منصوبہ جات کیلئے 13 ارب،24 کروڑ،40 لاکھ روپے ریلیز کر دئے ہیں۔
(جاری ہے)
وزارت امور کشمیر کے تحت آزاد کشمیر میں مختلف پراجیکٹس میں آزاد کشمیر بلاک الوکیشن کیلئے 7 ارب 70 کروڑ روپے ،راٹھوہا ہریام پل میرپور کیلئے 35 کروڑ،میرپور میڈیکل کالج کیلئے 7 کروڑ ،مظفر آباد میڈیکل کیلئے 7 کروڑ،میرپور سپلائی سکیم کیلئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان بلاک الوکیشن کیلئے 4 ارب 5 کروڑ ،ہائیڈل پاور پراجیکٹ نلتر(III ) اور (V) کیلئے بلترتیب 70 کروڑ اور 16 کروڑ روپے جاری کیئے ہیں۔
ان پراجیکٹس کیلئے 55 ارب،64 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 19 ارب 21 کروڑ 80 لاکھ کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔مالی سال 2015-16 میں ان منصوباجات کیلئے 8 ارب 75 کروڑ کی بیرونی امداد سمیت 23 ارب،23 کروڑ اور 70 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جس میں سے فروری 2016 میں 13 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ روپے ریلیز کر دئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.