دوسرے ممالک کو ٹریڈ کرکے معدنیات و کان کنی کے ذریعے آمدنی میں اضافے کیلئے حکومت ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے‘میاں رحمان عزیز
پرائس ریگولیشن ، سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کیلئے حکومت کوفوری اقدامات کرنیکی ضرورت ہے، ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ریجنل چیئرمین ایف پی سی آئی کی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کو بریفنگ
بدھ 17 فروری 2016 20:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) دوسرے ممالک کو ٹریڈ کرکے معدنیات و کان کنی کے ذریعے آمدنی میں اضافے کے لئے حکومت ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں میٹنگ کے دوران کہی۔
رحمان عزیز نے کہا کہ پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے لئے حکومت کوفوری اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔پنجاب حکومت ریلوے آف پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں ،مختلف ایم او یوز پر دستخط کریں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ معدنیات اور کان کنی کے حوالے سے حکو مت تمام تر پالیسوں کو از سر نو تبدیل کیا جا رہا ہے،معدنیات و کان کنی کے حوالے سے نئے پالیساں لائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعی میں اربوں روپے کے لوہے،تانبے اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر کی دریافت اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مقامی طور پر کوئلے کی مائننگ کے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو نگے۔انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ چینی کمپنی پنڈدادنخان میں 300میگا واٹ گنجائش کے کول فائر پاور پلانٹ پر دن رات کام کررہی ہے منصوبے میں 50بلین روپے کی سرمایہ کاری عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ منصوبے کے دوسرے حصے کے تحت چواسدن شاہ میں روزانہ 6ہزار ٹن کوئلے کی کان کنی کے منصبوبے پر 20بلین روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور یہاں تیار کیاجانیوالا کوئلہ پنڈدادن خان کول فائر پلانٹ میں توانائی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جار ہاہے ۔چینی کمپنیوں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کے منصوبوں میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔چین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قیمتی معدنی وسائل خاص طور پر کوئلے سے توانائی کی پیدوار نیز لوہے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کے منصوبوں میں حکومت پنجاب کو شاندار تعاون فراہم کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.