سپریم کورٹ ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نمونیا اور ہیپاٹائٹس کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی
علاج معالجے کی سہولیات عوام کو فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے،جسٹ اقبال حمید الرحمن کے ریمارکس
جمعرات 18 فروری 2016 15:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں نمونیا اور ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ازخود مقدمے کے دوران ڈرگ ریگولیٹری نے جمعرات کے روز رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ اتھارتی نے انتہائی کم قیمت اور ارزاں نرخوں پر عوام الناس کے لئے ادویات کی تیاری بارے 11 کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے مقامی کمپنیاں دوا تیار کر سکیں گے ہیپاٹائٹس بی کے لئے 28 گولیاں صرف 5868 روپے میں تیار کر کے پیش کی جائیں گی جبکہ دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ڈرگ ریگولیٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کی کاپی فریقین کو دیں اور فریقین اس پر آئندہ سماعت پر جواب داخل کرائیں ۔
آئین و قانون کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات عوام کو فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے ہیپاٹائٹس کو روکنے کے اقدامات نہ کئے گئے تو اس سے مزید لوگ متاثر ہو سکتے ہیں انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں سماعت شروع ہوئی تو اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری نے رپورٹ مرتب کی تھی جو جمع کروا دی گئی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اس رپورٹ کو پراپر طریقے سے فائل کریں اور اس کی کاپی بھی فریقین کو دیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے موذی امراض کے علاج معالجے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے اور کئی مقامی کمپنیوں کو ارزاں نرخوں پر ادویات کی تیاری کر کے ان کو مارکیٹ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے ہیپاٹائٹس کے لئے تمام تر معیار بین الاقوامی طور پر تیار ہونے والی ادویات کے مطابق ہی رکھا جائے گا کوشش کر رہے ہیں اس کی قیمت انتہائی کم ہو کہ عام لوگ بھی باآسانی خرید سکیں پہلے بیرون ملک سے آنے والی ادویات انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کے لئے علاج معالجہ کرانا آسان نہیں تھا نمونیا اور دیگر امراض کے حوالے سے بھی کام جاری ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.