خیبرپختونخوا میں اقلیتوں کی تین ہزار مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات تاحال نہ ہو سکے
جمعرات 18 فروری 2016 15:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے لئے بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار نششتیں مختص کی گئی ہیں لیکن 21 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کے بعد وہاں تاحال انتخابات نہیں ہو سکے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اقلیتی برادری کے 33 ممبران نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ 3017 نشستوں پر تاحال انتخابات نہیں ہو سکے اور ابھی تک خالی پڑی ہیں اور دہشت گردوں کیجانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے گئے ۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کے 33 ارکان ابھی تک کوئی انتخابی مہم نہیں چلا سکے ہیں کہ پشاور میں سکھ کمیونٹی کے ایک ممبر ڈاکٹر جتندر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اقلیتی برادری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں اس وقت ہمارے بہت سے اقلیتی ممبران دھمکیوں کے باعث بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ وہ جگن شاہ پشاور کے رہائشی ہیں اور جگن شا میں عیسائی ، اور متعدد اقلیتوں کے علاوہ پشاور سمیت صوبے بھر میں 300 سکھ خاندان آباد ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.