اسلامی پاکستان اورخوشحال پاکستان کے لئے کرپشن کے خلاف متحدہوناضروری ہے،جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 18 فروری 2016 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان کیلئے عوام کو کرپشن ،سودی نظام اور لوٹ مار کے خلاف ہرصورت متحد ہونا ہوگاسینیٹرسراج الحق کی قیادت میں لوٹ مار کرنے ،کرپشن وسودی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد ضرور رنگ لائیگی ۔سودی معیشت اللہ کے قہر وغضب کودعوت دینے کیساتھ تباہی وبربادی کار استہ ہے لوٹ مار کرنے والوں کی جائیدادیں بیرون ملک بنی ہوئی ہیں ۔

جماعت اسلامی کی قیادت خود بھی لوٹ مار سے پاک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان کو قرارواقعی سزادی جائیں ۔قومی دولت لوٹنے والوں کوعبرت ناک سزااور بیرون ملک منتقل ہونے والی دولت ملک لاناضروری ہے بیان میں کہا گیاہے کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت نے عوامی مفاد کا کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کرکے عوام کیساتھ زیادتی کی ہے سابقہ حکومتوں نے بھی بڑاعوامی منصوبہ ،صوبائی سطح پر ترقیاتی کام ،صحت وتعلیم کا کوئی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا مرکز کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی عوام سے زیادتیاں کی ہیں بلوچستان میں لوٹ مار کرنے والوں کو بھی بے نقا ب کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے سابقہ حکومت ،اس حکومت کے سابقہ اور موجودہ دورمیں سڑکوں ،کالجز ،یونیورسٹیز،روزگار کے حوالے سے قابل قدر کام نہیں کیے جوعوام کی رائے، ووٹ کیساتھ زیادتی ہے بلوچستان میں انہی حکمرانوں کی وجہ سے غربتعروج پرہے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔تعلیم وصحت پر توجہ دینے اور دیانت داری سے خرچ کرنے سے حالات بدل سکتے ہیں احساس محرومی ،بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکتاہے عوام الناس خصوصاًنوجوان عدل وانصاف کے عادلانہ اسلامی نظام کے قیام،کرپشن فری بلوچستان کی جدوجہدمیں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں قوم کا مستقبل صالح دیانت دارقیادت و نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔

اعلیٰ ،معیاری تعلیم،روزگار ،صحت عوام کا حق ہے کرپشن مافیا نے ملک وبلوچستان کو کنگال کر دیا ہے جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان مسائل کا حل اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔