ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے حکومت سے مذاکرات نہ ہو سکے
فارما بیورو نے نہ آکر ثابت کردیا کہ ان کا موقف غلط ہے، ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) :ادویات کی قیمتیں بڑھنے والی کمپنی کے آج بھی حکومت سے مذاکرات نہیں ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی 11 کمپنیوں کے آج حکومت سے مذاکرات ہونا تھے لیکن کمپنیوں کی عدم حاضری کے سبب نہیں ہو سکے۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ ، ڈی جی اور سیکرٹری صحت کے ہمراہ انتظار میں رہیں لیکن ایک کمپنی کے نمائندے کے علاوہ کوئی نہ آیا۔
وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ آج بھی اودیہ ساز کمپنیوں کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا لیکن کوئی نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے کمپنیوں کو 10بجے میٹنگ کا ٹائم دیا تھا وفاقی حکومت کے بلانے کے باوجودمحض ایک کمپنی کا نمائندہ آیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم فارما انڈسٹری کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، مسائل ہیں تو آ کر بتایا جائے لیکن دوا ساز کمپنیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے بلکہ عدالت میں جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف ہم سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، اُمید ہے کہ عدالتوں کے سامنے ہمارا موقف سنا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے صحت نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھنا چاہئیے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک درست سمت میں چل رہا ہے، اپوزیشن سے گذارش ہے کہ وہ اسمبلیوں سے واک آﺅٹ کرنے یا پریس کانفرنس کرنے کی بجائے آ کر مجھ سے بات کریں ۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 9 کمپنیاں ہیپاٹائٹس کی ادویات بنا رہی ہیں۔ اگر ہم خود دوا سازی کریں تو ہم پر الزامات عائد کر دئے جاتے ہیں ، حکومت اگر کمرشل بنیادوں پر کوئی کام کرے تو الزام لگائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریگولیشن کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے ، تاہم فارما بیورو نے آج مذاکرات کے لیے نہ آ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا موقف غلط ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.