صوبائی حکومت میں شامل جماعت اور پرنسپل نے مقتولہ ثاقبہ کاکڑ کو جائز حق دینے کے بجائے انہیں خودکشی کر نے پر مجبور کر دیا،مو لانا عصمت اﷲ

جمعہ 19 فروری 2016 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سربراہ مولانا عصمت اﷲ نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل جماعت اور پرنسپل نے مقتولہ ثاقبہ کاکڑ کو جائز حق دینے کے بجائے انہیں خودکشی کر نے پر مجبور کر دیا اور ایف آئی آر درج نہ کر نے سے یہ بات ظاہر ہے کہ حکومت ان واقعات کی روک تھام اور پرنسپل کو سزا دینے کے حق میں نہیں ہے اگر حکومت نے مقتولہ کی کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا تو سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقف پر عائد ہو گی ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم باغ جا کر مقتولہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس نے مقتولہ کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی ہے یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے اور قاتلوں کو فوری طور پر سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :