وزیر خزانہ کی صدارت اجلاس ، وفاقی ادارہ شماریات کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ
افراط زر اور معاشی اشاریوں کے حوالے سے نئے اعدادوشماراکٹھے کئے جائیں ،اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے، اسحا ق ڈار کی ہدایت
ہفتہ 20 فروری 2016 22:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں وفاقی ادارہ شماریات کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اشیاء کی مارکیٹ میں ترسیل اور قیمتوں کی موثر مانیٹرنگ کے نتیجے میں پرائس انڈیکس میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور اشیاء کی قیمت میں استحکام ہے اور کچھ میں کمی آ رہی ہے،، وفاقی وزیر خزانہ نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی کہ افراط زر اور معاشی اظہاریوں کے حوالے سے ڈیٹا مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے۔
ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان شماریات بیورو کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
ادارہ شماریات کے سربراہ محمد آصف باجوہ نے موجودہ افراط زر کے اظہاریوں کے رجحان کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ پرانی انڈیکس (ایس پی آئی) اشیاء کی مارکیٹ میں بہتر ترسیل اور وفاق اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی موثر مانیٹرنگ کی وجہ سے مسلسل کمی آ رہی ہے، اہم اشیاء کی قیمتوں یا تو استحکام ہے یہ ان کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ شماریات(پی بی ایس) کو ہدایت کی افراط زر اور دیگر معاشی اظہاریوں کے حوالے سے ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے اور عوام کو آگاہ رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کیلئے متواتر سروے کئے جائیں اور ان میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.