وزیرداخلہ کی اپنے دورکے تمام کیسزکی عدالتی اسکروٹنی کی پیپلزپارٹی کو دعوت
حکومت سندھ کو کے ایم سی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ عدالت جاسکتی ہے،وزارت داخلہ
اتوار 21 فروری 2016 12:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو ایک مخصوص کیس کے لیے نہیں بلکہ اپنے ڈھائی سالہ دور میں ایف آئی اے کے تمام کیسز کی عدالتی ا سکروٹنی کرانے کی دعوت دی تھی، اگر پی پی لیڈرشپ چاہے تو اگلے ہفتے ہی عدالتی کمیشن اور اسکروٹنی کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما بار بار ایف آئی اے پر بلاجواز تنقید کرکے کرپشن کیسز میں تفتیش کو متنازع بنا رہے تھے، اگر حکومت سندھ کو کے ایم سی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جاسکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے وزیرداخلہ کی اس دعوت کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کی قیادت چاہے تو اگلے ہفتے ہی عدالتی کمیشن اور اسکروٹنی کی درخواست دی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.