وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد
شام ، مصر ، یمن ، افغانستان ، جبوتی ، اُردن ، سوڈان او رلبنان سے ماہرین کی شرکت
اتوار 21 فروری 2016 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ایک پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد جس میں شام ، مصر ، یمن ، افغانستان ، جبوتی ، اُردن ، سوڈان او رلبنان سے ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔پاکستان کے چاروں صوبوں سے ماہرین اس ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس ورکشاپ میں بین الاقوامی ماہرین بچوں میں شدید غذائی قلت سے متعلق معلومات فراہم کرینگے اور دیگر ملکوں کے تجربات کی روشنی میں پاکستان کے ماہرین سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرینگے ۔
پاکستان میں بچوں میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد سارے ریجن میں زیادہ ہے چونکہ آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہونے کے سبب اور یہاں کے موجودہ اقدامات کی روشنی میں پاکستان میں گذشتہ دس سالوں میں ابھی تک اس مخصوص سلسلے میں خاطر خواہ کمی نہیں لا سکی ہے ۔(جاری ہے)
اس لئے اس طرح کی بین الاقوامی ورکشاپ پاکستانی ماہرین کو موقع فراہم کرے گی کہ یہاں کے حالات کے مطابق پالیسی تجاویز مرتب کی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ایڈوائزر ڈاکٹر ایوب الجوالد نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان وزارت قومی صحت سے مل کر ایکشن پلان تیار کرے گی جس کی رو سے صوبائی حکومتیں اپنی غذائیت کے پروگرام کو ترتیب دینگے ۔پروگرام کی میزبانی وزارت قومی صحت کی جانب سے قومی منیجر ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے غذائیت کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وزارت قومی صحت بین الاقوامی اداروں کی مدد سے پالیسی بنا کر صوبائی حکومتوں کو پیش کرے گی تاکہ غذائی قلت کے شکار بچے اور مائیں اس پروگرام کی توسط سے وہ تمام سہولیات اور علاج معالجہ حکومتی اداروں سے حاصل کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.