چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں،پنجاب میں رینجرز آپریشن پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے، سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی، نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہا،نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی، حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے
قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ کی ڈیرہ کائرہ پرمیڈیاسے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 16:33
لالہ موسیٰ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں،پنجاب میں رینجرز آپریشن پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے، سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی، نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہا،نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی، حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے ۔
وہ ڈیرہ کائرہ پرمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جو روایت ہمارے صوبے میں ڈالی گئی ۔ ہم اس حق میں نہیں کہ وہ دوسرے صوبوں میں ڈالی جائے بلکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ادارے اپنی حدودمیں رہیں۔پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ تو پنجاب حکومت کی صوابدیدپرہے اگروہ سمجھتی ہے کہ اس کی اپنی فورسزہی دہشتگردوں سے نمٹ سکتی ہے تو اسے رینجرزبلانے کی ضرورت نہیں لیکن سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پردرست طریقے سے کام نہیں ہورہااور وزیراعظم خودکہتے ہیں کہ ہم نے اس پرعمل نہیں کیا ، نیشنل ایکشن پلان کی ویب سائیٹ بندکردی گئی ہے ،اس کا بجٹ ختم کردیاگیاہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ اگرنیشنل ایکشن پلان چل رہاہوتاتو سندھ میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے دوبڑے واقعات شائدنہ ہوتے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.