ممتاز قادری کی رحم اپیل پر فیصلہ ، صدر مملکت ممنون حسین کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 16:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ممتاز قادری کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے ، تاہم ممتاز قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل دائر کر کھی ہے جس پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے فیصلہ تاحال نہیں لیا گیا۔ ممتاز قادری کی رحم کی اپیل پر کیے جانے والے فیصلہ کے رد عمل سے بچنے کے لیے صدر مملکت کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صدر مملکت کے اہلٍ خانہ بھی سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر کراچی سے صدر ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔ سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد ممتاز قادری نے صدر ممنون حیسن سے رحم کی اپیل کی تھی۔(جاری ہے)
دوسری جانب مذہبی جماعتوں نے ممتاز قادری کو پھانسی ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممتاز قادری کی رحم کی اپیل کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل آنے کے پیشٍ نظر صدر مملکت کے اہل خانہ بھی کراچی سے صدر ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کو ”بلیو کیٹگری“ کی سکیورٹی دی جا رہی ہے جسے پاکستان میں ہائی سکیورٹی قرار دیا جاتا ہے۔ اس تمام تر پروٹوکول کے باوجود صدر مملکت کی سکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ایک سینئیر ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کی جانب سے ممتاز قادری کی اپیل مسترد ہونے پر شہر کی سکیورٹی کا مزید جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی جائے گی۔ جبکہ صدر مملکت کے سیکرٹری شاہد خان نے اس حوالے سے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.