یو ایس ایڈ پاکستان کے سربراہ مسٹر مائلز ٹوڈر کی پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات
پیر 22 فروری 2016 22:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) یو ایس ایڈ پاکستان کے سربراہ مسٹر مائلز ٹوڈر نے وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر یو ایس ایڈ کے کامران نیازی، مس رخسانہ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے رجسٹرار ظہیر سرور بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی چلائے جانے والے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب کا ای ویکسی نیشن پروگرام خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں بھی رائج ہو رہا ہے کیونکہ اس کی سمارٹ مانیٹرنگ کی بدولت پنجاب میں ویکسی نیٹروں کی حاضری 21فیصدسے91فیصد تک بڑھ گئی ہے اور ویکسین کی فراہمی میں بھی 18فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
مسٹر ٹوڈر نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور لائیو سٹاک کے شعبوں اشتراک کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ پنجاب سے غربت ، بیماری اور ناخواندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن کانفرنس میں پیش کیے گئے منفرد منصوبوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے عملی طور پر رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی ٹی یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے پر ڈاکٹر عمر سیف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.