پی آئی اے اسکاؤٹس کے تحت عالمی یوم اسکاؤٹنگ پر تقریبات کا انعقاد
منگل 23 فروری 2016 12:36
کراچی ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) نائب صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکاؤٹس ممتاز احسن زبیری نے کہا ہے کہ عالمی اسکاؤٹ تحریک انسانیت کی بے لوث خدمت سے بھرپور جدوجہد کا نام ہے جو ذات پات، مذہب و ملت، بلا امتیاز رنگ و نسل اور علاقائی سرحدوں سے بالاتر ہے، اسکاؤٹ تحریک محبت، امن اور دوستی کا پیغام دیتی ہے، یہ ایک ایسی بین الاقوامی تحریک ہے جو نوجوان کو انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرتی ہے۔
یہ بات انہوں نے صوبائی ہیڈ کوراٹر پی آئی اے ٹاؤن شپ میں لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ تقریبات پر خطاب میں کہی۔ میزبان ڈسٹرکٹ کے کمشنر شیخ افضل نور، اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق، ڈسٹرکٹ سیکریٹری شاہد وحید و دیگر نے صوبائی و ضلعی عہدیداران اور اسکاؤٹ لیڈران کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سکاؤٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمیں امن کے پیغام کو اسکاؤٹنگ کے ذریعے ملک کے گوشے گوشے میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری پبلک ریلشنز سید محبوب قادری کے مطابق ملک بھر میں ہوائی اڈوں کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں قائم 12 پی آئی اے اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز پر سینکڑوں روور اسکاؤٹس، گرلز، بوائز اور شاہین اسکاؤٹس نے مختلف تفریحی ومعلوماتی کھیلوں، اسٹیج پروگرام، ریجنل ڈانس و دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اور پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پوزیشن ہولڈر اسکاؤٹس کو سرٹیفیکٹس اور شیلڈ تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.