دواوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

منگل 23 فروری 2016 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) دواوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قرارداد ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے اور حالیہ اضافے کی بھرپورمذمت کرتا ہے، عدالت اور متعلقہ ادارے دواوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔