گیس بحران کے باعث ایل این جی کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جائے‘ راجہ وسیم حسن
بدھ 24 فروری 2016 13:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے معاہدہ کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور گیس کی وافر فراہمی سے اسے پاور پلانٹ میں استعمال میں لاکر سستی بجلی کا حصول ممکن ہے جس سے ملک کے اندر جاری لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔
صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس و بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔(جاری ہے)
راجہ وسیم حسن نے کہا کہ گیس منصوبہ کی تکمیل سے پاک ایران تجارتی توازن میں اضافہ ہوگا انہونے کہا کہ ٹریڈ ڈپلومیسی کی ناکامی کے باعث دیگر ممالک کی طرح ایران سے بھی تجارت کم ہورہی ہے گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیاں باہمی تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر پاکستانی برآمدات 128ملین ڈالر تک گر گئیں جبکہ ایران سے تجارت کرنے والے ذرائع کے مطابق اس میں مزید کمی آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے قبل دونوں ممالک کے مابین ایک ارب ڈالر تک کی تجارت ہوئی ہے اب جبکہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں ختم ہوچکی ہیں اس لیے پاک ایران گیس منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل سے پاک ایران تجارت میں بھی اضافہ ہوگا ۔
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.