فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے باعث مرگی، بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کی ادویات نایاب ہوگئیں
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوگئی ،مزید سینکڑوں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے‘ ذرائع
بدھ 24 فروری 2016 21:20
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے باعث لاہور میں مرگی، بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کی ادویات نایاب ہوگئیں،ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بلیک مارکیٹنگ بھی شروع کردی گئی،مزید سینکڑوں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے۔ ذرائع کے مطابق فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے باعث مرگی، بلڈ پریشر، دل کے امراض، شوگر اور کھانسی سمیت دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بلیک مارکیٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے جان بوجھ کر بعض امراض کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے۔ جن میڈیکل اسٹورز پر یہ ادویات دستیاب ہیں وہاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
دوران زچگی استعمال ہونے والی ادویات کی بھی مصنوعی قلت سے حاملہ خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مارکیٹ میں بلڈ پریشر کی اٹھارہ، حاملہ خواتین کو دیے جانے والے تیرہ ملٹی وٹامن، اور معدے کی تیزابیت کی نو ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب بھی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے ہاتھوں بے بس نظر آ رہی ہے جس کے باعث ان ادویات کی مارکیٹ میں قلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.