حکومت نے اگر قانون پر عمل نہیں کرنا تو اسے معطل کردے،سپریم کورٹ
جمعرات 25 فروری 2016 12:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے شہری علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں اور سکیورٹی کے نام پر کھڑی رکاوٹوں کو دور کرنے ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹروے کے دفاتر خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کو تین مارچ تک آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے اپنے قوانین پر عملدرآمد کرائے اور اس حوالے سے تمام تر کارروائی کرکے عدالت میں پیش کرے ۔
سی ڈی اے قانون کے تحت عمل نہ ہوا تو کسی اور ادارے کو یہ معاملہ سونپ دینگے ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹروے کو دفاتر خالی کرنے کیلئے مزید مہلت دینے سے بھی انکار کردیا ہے اور ان کی درخواست مسترد کردی ۔ دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر حکومت نے قانون پر عمل نہیں کرنا تو اسے معطل کردے حکومت بتادے کہ ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا وفاقی حکومت کے غیر قانونی کاموں کی توثیق کس قانون کے تحت کریں عملی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ناکام رہے ہیں آئی جی اور دیگر لوگوں کی عمارتیں تعمیر ہونے تک قانون کو معطل کردیں عدالت کو بلیک میل نہ کیاجائے ہمیں وقت دینے کا اختیار نہیں ہے یہ عدالت ہے کوئی رئیل اسٹیٹ کا دفتر نہیں کہ ہم آپ کو عمارتوں کی تبدیلیوں اور دیگر معاملات پر جواب دیتے رہیں ۔(جاری ہے)
شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا پولیس کا کام قانون پر عمل کرنا نہیں ہے ہم اس طرح کے کاموں کی اجازت نہیں دینگے آپ عدالت کو بلیک میل نہ کریں یہ اب کی بات نہیں ایک عرصے سے یہ سلسلہ شروع ہے اور کسی کے کانوں میں جوں تک رینگتی ۔ کیاسی ڈی اے اپنے قانون پر عملدآرد نہیں کراسکتا ؟ وفاقی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ قانون پر عملدرآمد نہیں کراسکتی تو بہتر ہے اسے معطل کردے وفاقی حکومت ہمیں بھی تو بتائے کہ ہم ان کے غیر قانونی کاموں کو کسی طرح توثیق کریں ؟ سی ڈی اے اپنے قوانین پر عملدرآمد کروائے اور جو بھی غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں ہیں تجاوزات ہیں وہ فوراً ختم کرکے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے یہ آئین اور قانون کی بات ہے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے ایک بار پھر استدعا کی کہ وقت دے دیں ہم دفاتر منتقل کردینگے مسائل ہیں اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ مسائل اس لئے ہیں کہ آپ قانون پر عمل نہیں کرتے اگر قانون پر عملدرآمد ہوتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سی ڈی اے اور وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹروے سے بھی جواب طلب کیا ہے مزید سماعت تین مارچ کو ہوگی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.