ایبٹ آباد،نواں شہر پولیس کا دھمتوڑ میں چھاپہ ، 3 جواری آلات قمار بازی سمیت گرفتار
جمعرات 25 فروری 2016 13:05
ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) نواں شہر پولیس نے دھمتوڑ میں چھاپہ کے دوران3 جواریوں کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی برآمد کر لئے۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے لکڑی سے بھری سوزوکی برآمد کر کے لکڑی محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دی ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر شہریار خان نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ دھمتوڑ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 3جواری گلزار، سفیر شاہ اور سائیں محمد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2500 روپے نقدی اور تاش برآمد کر لئے ہیں۔
تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواں شہر پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران سوزوکی کو روک کر قیمتی لکڑی برآمد کر لی ۔ پولیس نے ٹمبر سمگلر شاہدکو گرفتار کر کے محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے ٹمبر سمگلر پر 30 ہزار روپے جرمانہ کر کے قیمتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.