احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف پہلا ریفرنس دائر کر دیا گیا،ریفرنس 40صفحات پر مشتمل ہے،ریفرنس میں منی لانڈرنگ،بے نامی پراپرٹیز،غیرقانونی الاٹمنٹ سمیت قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور گریبنگ کے الزمات شامل ہیں۔
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 15:30
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) احتساب عدالت میں سابق مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف پہلا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس 40صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
جن کے تحت ڈاکٹر عاصم نے غیرمنصفانہ گیس کی تقسیم کرتے ہوئے کھاد کے کارخانوں کوکم گیس فراہم کی جس سے قومی خزانے کو 450ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا،اس کے علاوہ کک بیک کمیشن لینے ،منی لانڈرنگ،بے نام پراپرٹیز کا غلط استعمال،سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات شامل ہیں۔
ڈاکٹر عاصم کے ساتھ مزید پانچ ملزمان جن میں گروپ فنانس ایڈوائزر ضیالدین ہسپتال عبدالحمید،سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے سید اطہر حسین اور مسعود حیدر جعفری ،سابق سی ای او صفدر حسین اور سابق سیکرٹری پترولیم اعجاز چوہدری شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.