کھڈیاں پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،2 ہزار سے زائد پتنگیں، 2گیلن کیمیکل ایک ہزار سے زائد چرخیاں برآمد

جمعرات 25 فروری 2016 16:46

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) کھڈیاں پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد پتنگیں، 2گیلن کیمیکل ایک ہزار سے زائد چرخیاں برآمد کرلیں، جیب تراش گروہ کے 9 ملزم گرفتار کر کے ایک لاکھ نقدی، 11 موبائل وپرس برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پرڈی پی اوقصورعلی ناصررضوی نے ڈی ایس پی سٹی سرکل قصورکی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ کھڈیاں محمدادریس چدھڑ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدشریف ،اے ایس آئی محمداشفاق دیکرپولیس ملازمان پرمشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی۔

جس شب وروزمحنت کرکے پتنگیں،ڈورتیارکرنے،فروخت کرنے والوں اورپتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کرتے ہوئے بستی غوث صابری ،عیدگاہ روڈ اورڈوگراں والاچوک سمیت قصبہ کے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرملزمان عبدالعزیز۔

(جاری ہے)

محمدحسین ،وہاب غنی،ذوالفقاراحمداورمحبوب علی کوگرفتارکرکے مجموعی طورپر2085پتنگیں،31چرخیاں،1006 پلاسٹک چرخیاں،2گیلن کیمیکل،بھاری مقدارمیں تیارڈورسیمیت دیگرسامان برآمدکرلیاہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اسی طرح علاقہ میں بڑھتی جیب تراشی کی وارداتوں کے پیش نظرپولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے تراشوں کا گینگ اس وقت ڈرامائی اندازمیں گرفتارکرلیاجب وہ پرانالاری اڈہ کھڈیاں پرموجود جیب تراشی کاپروگرام بنارہے تھے۔پولیس نے گھیراڈال کر9ملزمان سمیع اللہ عرف شرجیلی،شاکرعرف شاکری،ساجدعلی،امتیازعرف موٹو،شان عرف شانی،راناقیصرعلی،عامرعرف نبیل،شاہدعرف راشد،عابدعلی کوگرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈ ی ایس پی سٹی سرکل قصورملک اکرام خاں نے بتایاکہ مزکورہ ملزمان جیب تراشی کاطریقہ واردات یہ تھا کہ بسوں میں داخل ہوکر دوران سفرمسافروں لی اورشادی بیاہ کے موقع پرباراتیوں میں شامل ہوکراوراعلیٰ شخصیات کی نمازجنازہ کے موقع جہاں زیادہ رش دیکھتے لوگوں کے ہجوم میں داخل ہوجاتے اورجیب تراشی کرتے تھے انہوں نے بتایاکہ جیب تراش گروہ کے ارکان سے ایک لاکھ روپے نقدی،11عددموبائل فون،اورپرس وغیرہ برآمدکرلئے ہیں ۔،مزیدتفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :