ترقیاتی سکیمو ں کی تکمیل مقررہ مدت میں کی جائے، ڈی سی او جاوید اختر محمود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 20:39

پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25فروری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف جذبہ حب الو طنی سے سرشار ہو کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے میں مگن ہیں اور ترقیاتی سکیمو ں کی بروقت تکمیل کیلئے سنجیدہ نو عیت کے اقدامات اور،ترقیاتی سکیمو ں کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں ،ان خیالات کااظہار ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ای دی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری محمد اعتزاز حسین ، ، ڈی او پلاننگ اکرم شاد، ڈی او بلڈنگ طیب منیر، سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی موجو د تھے ، اس موقع پر ڈی او پلاننگ اکرم شاد نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمو ں کے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی اور مقررہ ٹائم پر نہ مکمل ہو نے والی ترقیاتی سکیمو ں کی مختلف و جو ہات کے بارے میں بھی بتایا ، ڈی سی ا وجاوید اختر محمو دنے کہا کہ ترقیاتی سکیمو ں کی بر وقت تکمیل وزیر اعلی پنجاب میان محمد شہباز شریف کا مشن ہے ، اس میں کو تاہی ،غفلت ، تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی سی او جاوید اختر محمو دنے کہا کہ ضلع کو نسل کی اسمبلی ہال کی تعمیر، پارک کو مقررہ مدت کیٹائم فریم اندر مکمل کیا جائے ،تمام ادارے ترقیاتی کامو ں پر کام کا آغاز کر نے سے پہلے متعلقہ ادارو ں سے این او سی حا صل کریں اور پنے کا م شروع کریں بصورت دیگر این اوسی کے بغیر شروع کیے گئے تر قیاتی کامو ں کے متعلقہ افسران اور ٹھیکداران کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لا ئی جائے گی ، ڈی سی او جاویدا ختر محمو د نے کہا کہ تمام ادارو ں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار میں ترقیاتی سکیمو ں کو 10 مارچ تک مکمل کریں اور ترقیاتی سکیمو ں کی مکمل ہو نے کی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر وائیں ، مقررہ ٹائم فریم کے اندر نہ مکمل ہو نے والی ترقیاتی سکیمو ں کے افسران کے خلاف حکومتی قوانین کی روشنی میں کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی اور اس سلسلہ میں کو ئی بھی عضر برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہو ں نے کہا کہ ٹائم فریم کے اندر کام کرنے والے افسران قابل قدر ہو تے ہیں اور عوام بھی ان کی بہترین صلا حیتو ں کے معترف ہو تے ہیں ،تما م افسران عوام کو ریلیف دینے اورسہولیات بہم پہنچانے میں اپنا مو ثر کر دار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :