پی ایس ایل کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند،ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں،شعیب ملک
جمعرات 25 فروری 2016 22:43
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ میں (کل) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی بلے باز مستقل مزاج ہیں تو ہمارا باؤلنگ اٹیک مضبوط ہے اسلئے توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے اور ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی پوری ہے اسلئے ہم بھارت سے خوفزدہ نہیں اور بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے بعد ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن میرے خیال میں پاکستان کے خلاف اس کا میچ زبردست ہو گا۔
اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بارے انہوں نے کہا کہ وہ پاک بھارت میچ میں اپنے ملک کو سپورٹ کرتی ہیں تاہم ان کی خواہش ہوتی کہ کہ میں اپنی ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کروں۔ انہوں نے کہا کہ عامر میں پانچ برس بعد انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کے بعد اپنی کارکردگی سے دنیا کو دیکھا دیا ہے کہ وہ اب بھی ورلڈکلاس باؤلر ہیں تاہم انہیں مکمل سیٹ ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.