سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان نوک جھونک اور تلخ کلامی کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا
ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 22:53
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان نوک جھونک اور تلخ کلامی کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا‘سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ہنگامہ خیز ثابت ہوا، وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں پر تحریک التواء پیش کی، حکومت نے اعتراض کیا، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے تحریک التواء کو مسترد کرنا چاہا تو خواجہ اظہار نے کہا کہ آپ کو قوانین کا کچھ نہیں پتہ جس کے بعد شہلا رضا غصے میں آ گئیں۔
خواجہ اظہار اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان نوک جھونک رکی تو نثار کھوڑو نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بل پیش کیا جس پر ایم کیو ایم کی رکن ارم عظیم فاروقی نے بات کرنا چاہی اجازت نہ ملنے پر شور شروع کر دیا، شہلا رضا نے ارم عظیم فاروقی کو ڈانٹ پلا دی۔(جاری ہے)
سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انٹر پرنییور شپ بل 2015 ء پیش کیا توایم کیو ایم رہنما ارم عظیم فارقی نے بل پر بولنے کی اجازت مانگی،ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہ دی تو ارم فاروقی اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں۔
انہوں نے احتجاجی گفتگو کے دوران کنپٹی پر انگلی بھی رکھی، اس کے بعد شہلا رضا نے دیا ایسا کرارا جواب کہ ایم کیوایم ارکان ہتھے سے اْکھڑ گئے۔نثار کھوڑو نے ڈپٹی اسپیکر سے ایوان کو آرڈر میں لانے کی درخواست کی تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ٓاپ بولتے رہیں، یہ تماشا ایسے ہی جاری رہے گا۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کی بھی ڈپٹی اسپیکر سے نوک جھونک ہوئی۔صو بائی اسمبلی نے مزدوروں کے معاوضے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ ایم کیوایم کی تحریک استحقاق اور تحریک التواء خلاف ضابطہ قراردیکر مسترد کردی گئیں۔ایم کیو ایم ارکان شہلا رضا کے روئیے پر سراپا احتجاج بن گئے اور گو شہلا گو کے نعرے لگائے۔ ایم کیو ایم کے شور شرابے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.