نیب سندھ میں کارروائی کرتی رہتی تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا، اس نے پنجاب کے دودھ کے دھلے
لوگوں پر ہاتھ ڈال کر غلطی کی ہے، پیپلز پارٹی تو 2008ء سے نیب ختم کرنے کی تجویز دے رہی ہے۔سیدخورشیدشاہ
ذیشان حیدر جمعرات 25 فروری 2016 22:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 فروری۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ نیب سندھ میں کارروائی کرتی رہتی تو کسی کو اعتراض نہ ہوتا، اس نے پنجاب کے دودھ کے دھلے لوگوں پر ہاتھ ڈال کر غلطی کی ہے، پیپلز پارٹی تو 2008ء سے نیب ختم کرنے کی تجویز دے رہی ہے۔لاہورمیں یوم حمید نظامی کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اپوزیشن مضبوط جمہوریت کے لئے ہے، کمزور پارلیمنٹ سے کمزور جمہوریت جنم لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ذرا دیر سے سوچتے ہیں، پی پی پی نے تو 2008ء میں نیب ختم کر کے کرپشن کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کی تجویز دی تھی، لیکن جب تک نیب چھوٹے صوبوں اور چھوٹے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتی رہی تو نیب اچھی تھی، اب انہوں نے غلطی سے پنجاب کے لوگوں پر ہاتھ ڈالا تو نیب بری لگنے لگی۔(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پنجاب کے لوگ تو مقدس گائے ہیں، کرپشن صرف چھوٹے صوبوں کے لوگ کرتے ہیں، ہمیں تاریخ سے سبق لینا ہو گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جب تک رینجرز سندھ میں کارروائی کرتی رہی تو بہت اچھی تھی، اب اس نے پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیا ہے تو تکلیف ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمیں میٹرو اور اورنج ٹرین پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر ان پیسوں سے بڑے سکول اور ہسپتال بنتے تو عوام کا زیادہ فائدہ ہوتا۔ تقریب میں حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہذب معاشرے میں قومی معاملات پر اپوزیشن فرینڈلی ہوتی ہے اور ایک ہی سوچ کے تحت کام کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.