وزیراعظم نے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھانے کیلئے واضح احکامات دئیے ‘ حویلیاں مانسہرہ موٹروے پر کام آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا‘ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد ہیں‘ وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کے ہر تین ماہ بعد اجلاس ہونگے‘ چیئرمین این ایچ اے سے آئندہ سیشن کے دوران اراکین کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کا اہتمام کریں گے
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب
جمعہ 26 فروری 2016 18:16
اسلام آباد ۔ 26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھانے کیلئے واضح احکامات دئیے ہیں ‘ حویلیاں مانسہرہ موٹروے پر کام آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا‘ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد ہیں‘ وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ہر تین ماہ بعد اجلاس ہونگے‘ چیئرمین این ایچ اے سے آئندہ سیشن کے دوران اراکین کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کا اہتمام کریں گے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ برہان حویلیاں موٹروے پر حویلیاں تک 36 فیصد کام برہان جاری کس پر ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
جاری کس سے سرائے صالح تک تیس فیصد اور سرائے صالح سے حویلیاں تک تین فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ حویلیاں مانسہرہ منصوبہ حویلیاں‘ مانسہرہ‘ تھاکوٹ منصوبہ کا حصہ ہے اور ٹھیکے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین کے ایگزم بنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد ٹھیکہ دے دیا جائے گا، اس پر کام آئندہ ماہ شروع ہونے کی توقع ہے۔، اس منصوبے کے تحت سڑک کو چھ رویہ کردیا گیا ہے۔ افضل ڈھانڈلہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے لئے بیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگرعلاقے مستفید ہوں گے۔شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ دس سال بعد موٹروے کی ری کارپٹنگ ضروری ہے، اس ضمن میں موجودہ حکومت نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ، یہ 2016ء میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اقتصادی راہداری پر چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز بنیں گے، اس مقصد کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں چاروں وزراء اعلیٰ شامل ہیں،کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن پورے پاکستان کے لئے ہے،وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کو بہتر بنانے کیلئے واضح احکامات دئیے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرپور سے مظفر آباد چار رویہ ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین این ایچ اے کو آئندہ سیشن میں اراکین کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.