سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا آغاز حقوق بلوچستان کے تحت 171 اسامیوں پر بھرتیاں مکمل نہ کرنے پر وزارت مواصلات اور پوسٹل سروسز کی نااہلی کامعاملہ ایوان بالامیں اٹھانے کا عندیہ
جن اخبارا ت میں اسامیوں کے اشتہارات دیئے گئے وہ کوئٹہ میں نظر ہی نہیں آتے، قومی اخبارات میں اشتہارات نہ دینے کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد کم ہے، معاملہ پیچیدہ بنایا جارہا ہے ، فی الحال بھرتی کے عمل کو جاری رکھا جائے ، چیئرمین کمیٹی داؤد اچکزئی کی ہدایت
جمعہ 26 فروری 2016 18:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے چیئرمین سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے آغاز حقوق بلوچستان کی 171 اسامیوں پر بہانے بازیوں اور تاخیری حربوں کو استعمال کرتے ہوئے بھرتیاں مکمل نہ کرنے پر وزارت مواصلات اور پوسٹل سروسز کی نااہلی کو چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کے نوٹس میں لانے اور معاملہ ایوان بالاء میں بھی اٹھانے کا عندیہ دے دیا ۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آغاز حقوق بلوچستان کیلئے پچھلی حکومت کی طرف سے منظور کی جانے والی 171 اسامیوں پر تاحال بھرتیاں مکمل نہ کرنے کے حوالے سے دی گئی بریفنگ پر سخت برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جن اخبارا ت میں اسامیوں کے اشتہارات دیئے گئے کوئٹہ شہر میں بھی نظر نہیں آتے، قومی اخبارات میں اشتہارات نہ دینے کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد کم ہے، پچھلے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ جلد بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی لیکن اب پھر بہانہ بازی کی جارہی ہے اور معاملہ پیچیدہ بنایا جارہا ہے اور ہدایت دی کہ فی الحال بھرتی کے عمل کو جاری رکھا جائے چار سال میں بھرتیاں نہیں ہو سکیں بریفنگ میں دیئے گئے 15 دنوں میں بھی معاملہ زیر التواء ہی رہے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.