ابو ظہبی: غیر قانونی طور پر منشیات فروخت کرنے والا دواساز گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 12:37

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : غیر قانونی طور پر منشیات فروخت کرنے والا دوا ساز گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 31 سالہ دوا ساز نے اپنے کام کی جگہ سے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے اور زائد پیسے کمانے کی غرض سےادویات اُٹھانا شروع کر دیں۔ سی آئی ڈی میں انسداد منشیات سیکشن کے چیف کرنل سلطان نے بتایا کہ العین میں موجود انسداد منشیات سیکشن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے ایک سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزم اپنے خریداروں کا انتخاب کرنے میں خاصا محتاط تھا، ان کا کہنا تھا کہ دواساز پر اپنے کام کے قریب گاڑی سے اُترنے اور حراست میں لیے جانے سے قبل کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور گھر کی تلاشی لی جس کے بعد ملزم کے گھر سے محض ڈاکٹرز کی جانب سے ہدایت کردہ منشیات سے بھرا ایک بیگ بر آمد ہوا۔ پولیس نے منشیات کی 12 سو سے زائد گولیاں اور 51 گرام حشیش کے دو پیکٹس اپنے قبضے میں لے لیے۔ بعد ازاں دواساز نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ قبضے میں لی گئی تمام منشیات اسی کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :