مظفر گڑھ اور فیروز والا کے قریب ٹریفک کے دو حادثات کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ‘ بیس سے زائد زخمی
ہفتہ 27 فروری 2016 13:38
مظفرگڑھ/فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) مظفر گڑھ اور فیروز والا کے قریب ٹریفک کے دو حادثات کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اوربیس سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔
راولپنڈی سے آنیوالی مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور ٹرالر بس کے اوپر جا گرا ، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں موجود مسافر بس میں پھنس گئے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی ‘ خوفناک حادثے کے ایک گھنٹے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ‘دوسری طرف فیروزوالہ میں کالا خطائی روڈ پر وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے تین افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.