بالی وڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 15:13
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : بالی وڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ گذشتہ کچھ ماہ سے ایک طویل خاموشی اور سرد مہری کے بعد شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مابین تعلقات میں کچھ بہتری آئی تھی لیکن دونوں خانز میں ایک مرتبہ پھر جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔ یہ جنگ لفظی نہیں بلکہ ان کی آنے والی فلموں کی ہو گی۔
جی ہاں! شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”رئیس“ اور سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ ایک ہی دن پر ریلیز ہو رہی ہیں۔(جاری ہے)
دونوں خانز میں سے کوئی بھی اپنی فلمکی تاریخ آگے پیچھے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ دونوں فلموں کی کاسٹ اور اسٹاف نے فلموں کے مقررہ وقت تک تیار ہونے کے لیے دن رات ایک کر دیا ہے۔ سلطان کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے فلم کے ڈائریکٹر علی عباس کو فلم کی بروقت تکمیل کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا ہے۔
تاکہ فلم کوعید پر ہی ریلیز کیا جا سکے۔ دوسری جانب رئیس کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی بھی اپنی فلم کو عید کے پُر مسرت موقع پر ہی ریلیز کرنے کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں باہمی تعلقات ٹھیک کرنے والے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر باکس آفس کی جنگ لڑیں گے۔ تاہم اس جنگ میں جیت کس کی ہو گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.