سال 2014-15ء میں 2.4ارب روپے کرپشن کی مد میں وصول کیے ، 1 ہزار 11 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ۔اجلاس میں ایف آئی اے کی میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ ۔۔اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف مئوثر کاروائی کی جائے، فورتھ شیدول میں شامل افراد کے شناختی کارڈز،موبائل سمز،اکاؤنٹس اور سفری دستاویزات بلاک کر دی جائیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 فروری 2016 19:03

سال 2014-15ء میں 2.4ارب روپے کرپشن کی مد میں وصول کیے ، 1 ہزار 11 انسانی سمگلروں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29فروری۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائینگے،اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف مئوثر کاروائی کی جائے،مادر وطن کی حفاظت کا عزم کیے ہوئے ہیں،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاوشوں سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔وہ آج اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے وزیرداخلہ کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔جس کے تحت فورتھ شیدول میں شامل افراد کے شناختی کارڈز،موبائل سمز،اکاؤنٹس اور سفری دستاویزات بلاک کر دی جائینگی،اسی طرح کوائف فراہم نہ کرنے والی سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے بریفنگ میں بتایا کہ اکنامک کرائم ونگ نے سال 2014-15ء میں 2.4ارب روپے کی کرپشن کی مد میں وصول کیے ہیں جبکہ ایک ہزار گیارہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیاہے۔