اسپینش فٹبال : بارسلونا نے لیونل میسی کی شاندار فری کک اور جیرارڈ پی کے گول کی بدولت سیویلا کو 2-1 سے شکست دے دی
فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے لگاتار 34 میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا ہسپانوی لیگ کا ریکارڈ برابر کردیا
پیر 29 فروری 2016 19:30
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اسپینش فٹبال میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے لگاتار 34 میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔بارسلونا نے لیونل میسی کی شاندار فری کک اور جیرارڈ پی کے گول کی بدولت سیویلا کو 2-1 سے شکست دی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے لگاتار 34 میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا ہسپانوی لیگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
1988-89 کے سیزن میں ریال میڈرڈ نے 34 میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا اور اگر بارسلونا جمعرات کو رایو ویلے کانو کے خلاف میچ میں فتح اپنے نام کرتی ہے تو وہ نیا ریکارڈ بنا دے گی۔فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود بارسلونا کی ٹیم نے اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دوسرے نمبر موجود ایٹلیٹکو میڈرڈ پر آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے جسے تیسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.