اسٹیل ملز ملازمین ،انجینئرز اور ہنرمندمحنت کش باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں ، ہمیشہ اپنے شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا لوہا منوایا ہے،سی ای او میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان
بدھ 2 مارچ 2016 17:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء)پاکستان اسٹیل کے ملازمین ،انجینئرز اور ہنرمندمحنت کش باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے اپنے شعبہ جات میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کا لوہا منوایا ہے-اِن خیالات کا اظہار پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان نے آپریشنز بلڈنگ میں واقع ٹیکنیکل لائبریری میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروڈکشن اور ٹیکنیکل سروسز ڈائریکٹوریٹ کے مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے افسران اور ہنرمندوں کو ”سندِ اعزاز اور انعامات“ سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل کے افسران اور ہنرمندوں نے پیداواری عمل میں تعطل کے باوجود اِن کارخانوں کی مشینری و آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کو اَحسن طریقے سے سرانجام دیاہے جو قابلِ تحسین اور ستائش کے قابل ہے۔(جاری ہے)
اِن ملازمین نے شب و روز محنت کرکے ادارے کے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاکر اعلیٰ کارکردگی کی بدولت 35 برس پُرانے کارخانوں کوبہترین بنادیا ہے ، جو پیداواری عمل بحال ہونے کے بعد مزید اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
اس تقریب میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جن محکمہ جات کو اوّل انعام دیا گیا اِن محکموں میں سنٹرنگ پلانٹ، بلک واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ، کولڈ رولنگ مل اور ایم آر ایچ ٹی شاپ شامل ہیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں میں اسٹیل میکنگ ڈیپارٹمنٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، جیٹی اور ایئر اسٹیم اینڈ گیس نیٹ ورک شامل ہیں جو دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات میں ریفریکٹریز ڈیپارٹمنٹ، سی واٹر ڈیپارٹمنٹ، تھرمل پاور پلانٹ اور آکسیجن پلانٹ شامل ہیں جنہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر سی ای او پاکستان اسٹیل جنرل ظہیر احمد خان نے مذکورہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محکموں کے سربراہوں کو خصوصی شیلڈ سے نوازنے کے علاوہ اِن کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں، سی ای او پاکستان اسٹیل جنرل ظہیر احمد نے 12 افسران اور12 ہنر مند محنت کشوں کو خصوصی اسناد اور نقد انعامات بھی پیش کئے۔ اس تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(پروڈکشن) واصف محمود، قائمقام پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(ٹیکنیکل سروسز) کیپٹن (ر) شمسی حسن ، قائمقام پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(بی ایم آر اینڈ ای/ ایچ آرڈی) سیدّ امتیاز الحسن شمسی ، کارپوریٹ سیکریٹری غلام مصطفی ، ڈپٹی چیف انجینئر/ انچارج(پی پی اینڈسی) سید مشرف حسین اور دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.