پرائس فکسنگ اور گٹھ جوڑ، سی سی پی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر دس کروڑروپے جرمانہ عائد کر دیا
بدھ 2 مارچ 2016 18:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) پر پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی پر دس کروڑ روپے جرمانہ عا ئدکیا ہے۔ یہ آرڈر کمیشن کے بنچ جو ودیعہ خلیل چئیر پرسن ، ڈاکٹرشہزاد انصر ممبر آفس آف فیئر ٹریڈ اینڈ ایڈووکیسی اور اکرام الحق قریشی ممبر کارٹلز اینڈ ٹریڈ ایبیےوزز اور لیگل پر مشتمل تھا نے جاری کیا۔
سی سی پی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری 6اکتوبر 2015 سے 12 اکتوبر 2015 کے درمیانی عرصے میں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے ان اشتہارات کے بعد شروع کی تھی جن میں ایسوسی ایشن نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا تھا۔(جاری ہے)
جس پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔آرڈر کے مطابق ایسوسی ایشن کے بینر تلے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر کے پی پی اے نے کمپیٹیشن قانون کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کی ہے۔
اور پی پی اے کا یہ عمل مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات کو ممکنہ طور پر متاثر کرسکنے کے علاوہ مارکیٹ پلئیرز کوساز باز پر آمادہ کر سکتاہے۔یہ آرڈر اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ حریفوں کے بیچ معلوما ت کا تبا دلہ بہت حساس معاملہ ہے جو کہ کسی بھی وقت کمپیٹیشن مخالف عمل کاسبب بن سکتا ہے۔اگرچہ صنعتوں کی ترقی کے لیے ٹریڈ ایسوسی ایشنز کا کردار بہت اہم ہے مگر حساس تجارتی معلومات کا تباد لہ اور قیمتوں سے متعلقہ بات چیت کمپیٹیشن قانون کے تحت بالکل ممنوع ہے۔ یہا ں پر اس بات کا زکر کرنا بھی اہم ہے کہ سی سی پی اس سے پہلے بھی انہی وجوہات کی بنا پر پی پی اے پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر چکا ہے۔سی سی پی نے پی پی اے پر دس کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ مستقبل میں پولٹری مصنوعات کے نرخ شائع کرنے سے اجتناب کرے اور اس حکم کی تعمیل کی رپورٹ رجسٹرار سی سی پی کے پاس جمع کرائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.