اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے اقدامات پر عملدرآمد سے اسٹریٹ کرائم میں ریکارڈ کمی ہوئی ،ڈی آئی جی ساؤتھ زون
بدھ 2 مارچ 2016 18:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء)ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ساؤتھ زون میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے جو اقدامات اُٹھائے گئے ان پر عملدرآمد سے اسٹریٹ کرائم میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں موسم گرما میں ساحل سمندر پر فیملیز کے رش کے پیش ِ نظر کلفٹن، سی ویو اور دو دریا کے ساحلی علاقوں میں خصوصی طور پر سیکورٹی کے انتظامات کئے گیے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی واردات کو موقع پر ہی کچل دیا جائے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پوش علاقوں کی ویران شاہراہوں اور ٹریفک سگنل پر ماضی میں ہونے والی وارداتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایسی حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد بھی کیا جا رہا ہے جس سے ملزم بچ کر نہیں نکل سکتا۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے کہا کہ لیاری اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کے موثر ایکشن کے سبب آج لیا ری میں ہر فرد کسی بھی وقت باآسانی اپنا کاروبارِ زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ساؤتھ زون کے تمام کاروباری علاقوں میں تمام تھانوں کو جو اینٹی ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل پلان دیا گیا ہے۔ اس پر عملدرامد کا نتیجہ یہ ہے کہ ساؤتھ زون کے تمام کاروباری ایریاز میں تاجر برادری مطمئن ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے سیکورٹی سمیت تمام امور کے اقدامات پر عملدرآمد ہونے کے باوجود ساؤتھ زون کے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ فرائض میں غفلت و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جس علاقے میں واردات ہو گی اس علاقے کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.