کراچی، ملک بھر کی طرح کر اچی میں بھی بلوچوں کا ثقافتی دن دن جوش و خروش سے منا یا گیا
بدھ 2 مارچ 2016 20:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ملک بھر کی طرح کر اچی میں بھی بلوچوں کا ثقافتی دن دن جوش و خروش سے منا یا گیااس حوالے سے کیماڑی ،لیاری ،بابا بھٹ، شمس پیر ، ماڑی پور، ملیر ، ابراہیم حیدری ،بلوچ پاڑہ ،لیاقت آباد اور دیگر بلوچ رہائشی آبادیوں میں ثقافتی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جس میں اہلیان علاقہ نے بھر پور تعداد میں شرکت کی اور ان تقریبات میں بلوچ ثقافت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
ان تقریبات میں نوجوانوں ، مرد و خواتین ،بچوں اور بزرگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی انھوں نے ثقافتی لباس پہن رکھے تھے ۔ ان تقریبات میں بلوچ روایتی گیت گائے گئے اور نوجوانوں او ر بچوں نے بلوچی لیوا گیت پر بھر پور انداز میں ثقافتی رقص پیش کیا۔(جاری ہے)
اس دن کی مناسب سے ان علاقوں کے مختلف اسکولوں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے بلوچ ثقافت کو اجاگر کیا۔
بدھ کو بلوچ ثقافتی دن کے حوالے سے لیاری کے علاقے تغلق لین سے انجمن اتحاداور انجمن فلاح بہبود برائے خواتین اور اہلیان لیاری کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت انجمن کے رہنماؤں شیر محمد بلوچ اور مراد بلوچ نے کی ،ریلی میں شامل بچوں اور نوجوانوں نے بلوچ ثقافتی گیتوں پر رقص کیا ،ریلی میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔انجمن اتحاد تغلق لین کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ قوم کراچی کے قدیم رہائشی ہیں اور کراچی کی ترقی میں بلوچوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے آج کا دن منانے کا مقصد بلو چ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، بلوچوں کو ایک سازش کے تحت جرائم پیشہ عناصر سے منسلک کرکے بدنام کیا جارہا ہے بلوچ پر امن قو م ہیں ،بلوچوں نے ہمیشہ کراچی میں قیام امن کے لیے بھر پور کو شش کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سیکورٹی کی عدم فراہمی کے سبب سی ویو پر منعقد ہونے والے بلوچ ثقافتی پروگرام کی اجاز ت حکومت نے منسوخ کردی اسی لیے اب علاقائی سطح پر بلوچ ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا ویژن امن کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.