وفاقی سیکرٹری داخلہ کی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو ختم کرنے کی مخالفت،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
جمعرات 3 مارچ 2016 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو ختم کرنے کے معاملے پر سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے فیصلوں کی کھل کر مخالفت کر دی، عارف احمد خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل ختم نہ کرنے پر قائل کرلیااور این سی ایم سی نیکٹا کو منتقل کیا گیا بجٹ فوری طور پرواپس لینے کی ہدایت کر دی، نئے سیکرٹری داخلہ کے فیصلوں سے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے ملازمین میں بے چینی ختم ہو گئی۔
جمعرات کو ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل ( این سی ایم سی) کو ختم نہ کرنے کے معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو قائل کرلیا ہے اور انہیں این سی ایم سی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے این سی ایم سی کو نیکٹا میں ضم کرنے سے متعلق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو مس گائیڈ کیا تھا،سابق سیکرٹری داخلہ نے حقائق اور قانونی پیچیدگیوں کو چھپاتے ہوئے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو نیکٹا میں ضم کرنے سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف سے اصولی منظوری بھی لے لی تھی، لیکن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مخالفت کے باعث این سی ایم سی کو نیکٹا میں ضم کرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔
سیکرٹری داخلہ نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی طرف سے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے بجٹ کو نیکٹامنتقل کرنے کے فیصلے کی بھی شدید مخالفت کی اور بجٹ کو فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے 92ملازمین نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے لیکن سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان کی طرف سے این سی ایم سی کو ختم نہ کرنے کے اصولی موقف کے بعد ملازمین اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست واپس لینے پر غور کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.