پیمرا کونسل کراچی کی نیوزون چینل پر 3 لاکھ روپے جرمانے کی سابقہ سفارش کی توثیق، چینل کومناسب معافی نشر کرنے کی ہدایت
جمعہ 4 مارچ 2016 18:28
اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ اپنے29ویں اجلاس میں نیوزون چینل پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی اپنی سابقہ سفارش کی توثیق کرتے ہوئے چینل کومناسب معافی نشر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو پیمرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزون چینل نے اپنے پروگرام" ڈاکٹر شاہد مسعودکے ساتھ" مورخہ 18 نومبر 2015ٗء میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے پنجاب اورپنجابی عوام کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض اور ہتک آمیز الفاظ پر مبنی ویڈیو کلپ نشر کیاتھا۔
احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔(جاری ہے)
کونسل نے ٹی وی ون چینل پر ڈرامہ "میری عاشقی تم سے ہے" مورخہ 03 دسمبر 2015ٗء کے دوران قابل اعتراض منظر نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی بھی توثیق کی ہے۔کونسل نے اب تک چینل پر مورخہ 16 دسمبر 2015ٗء کو سیفان خان کی میزبانی میں نشر کیے گئے پروگرام "بے نقاب" میں مدعو مہمان فیصل رضا عابدی کے انتہائی نامناسب اور ہتک آمیزکلمات نشر کرنے پر چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب معافی نشر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔
احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کونسل نے میسرز محمد علی جناح یونیورسٹی، کراچی (FM-97.6) کو غیر فعال ہونے اور لائسنس کی شرائط وضوابط کی شق 3.1 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کے سی ای او کو اگلے اجلاس میں اصالتاً پیش ہو کر اپنے موقف سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کونسل کے فیصلے کے مطابق مذکورہ بالا کمپنیوں کی طرف سے 15یوم کے اندرجرمانہ ادانہ کرنے اور دیگر احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت مزید چارہ جوئی بشمول لائسنسوں کی معطلی کی بھی سفارش کی ہے۔8XM اور جلوہ چینلز کے خلاف مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی مواد کو نشر کرنے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے اس معا ملے کواتھارٹی کو پیمرا قوانین کے تحت مناسب اقدامات کے لئے بھجوا دیا ہے۔کو نسل نے بینک اسلامی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اب تک ٹی وی کے پروگرام "بے نقاب" مورخہ 22اکتوبر 2015ٗء،مورخہ02 نومبر 2015ٗء اور مورخہ 16 دسمبر 2015ٗء کے متعلق شکایات کو عدالت میں زیرِسماعتہونے کی وجہ سے مؤخر کر دیا ۔کونسل نے میسرز ٹیلیویژن میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور ٹائم ٹی ایم این) کے سی ای او کی ملک سے باہر ہونے کے باعث سماعت کو اگلے اجلاس تک مؤخرکرنے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ، مذکورہ کمپنی کے سی ای اوکواگلے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کونسل کی ان سفارشات کوچیئرمین پیمرا کو اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول محترمہ حوری نورانی ، محترمہ لال ماجد سلطان خواجہ ، محترمہ انجم آرا، فرہاد زیدی اور محمدفاروق (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔کونسل آف کمپلینٹس معروف اور معزز شہریوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فورم ہوتاہے اور یہ کسی بھی صورت پیمرا کے ملازمین نہیں ہوتے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.