شعبہ صحت کی ترقی اور دوردراز علاقوں کے عوام تک طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجرز ضلعی ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور بیماریوں کی روک تھام کے منصوبوں کی کامیابی کیلئے زیادہ محنت سے کام کریں‘ وبائی امراض کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب
اتوار 6 مارچ 2016 17:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں اور دور دراز کے عوام تک طبی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں کی روک تھام پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجرز کو ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پیشہ ورانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔
انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید، چیف منسٹر ہیلتھ روڈمیپ ٹیم کے ارکان، صوبے میں چلنے والے ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز، تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.