شعبہ صحت کی ترقی اور دوردراز علاقوں کے عوام تک طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘خواجہ سلمان رفیق
ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجرز ضلعی ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے ،بیماریوں کی روک تھام کے منصوبوں کی کامیابی کیلئے زیادہ محنت سے کام کریں،وبائی امراض کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دی جائے‘مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت
اتوار 6 مارچ 2016 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں اور دور دراز کے عوام تک طبی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں کی روک تھام پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجرز کو ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پیشہ ورانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔
انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید، چیف منسٹر ہیلتھ روڈمیپ ٹیم کے ارکان، صوبے میں چلنے والے ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز، تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.